انڈونیشیا: ٹافیوں کی فیکٹری میں آتشزدگی، ہلاکتیں24 ہو گئیں

انڈونیشیا میں کینڈی فیکٹری میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں ہفتے کی شب آگ لگی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری آتشزدگی کے بعد سے 30 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
انڈونیشیا: ٹافیوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، 3 افراد ہلاک
انڈونیشین حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ