پیر، 23 نومبر، 2026 · 14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

گوجرانوالہ: بوری بند لاش کا معمہ حل، ادھار کی رقم واپس مانگنے پر دوست کا قتل، 2 ملزمان گرفتار

تازہ ترین
گوجرانوالہ: بوری بند لاش کا معمہ حل، ادھار کی رقم واپس مانگنے پر دوست کا قتل، 2 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ کے علاقے جنڈیالہ باغوالہ میں بوری بند لاش ملنے کے واقعے کا معمہ حل ہو گیا، پولیس نے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سی پی او صہیب اشرف کے مطابق مقتول کو اس کے دوستوں نے ہی قتل کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ادھار دی گئی رقم واپس مانگنے پر دوست کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

قتل کے بعد ملزمان نے لاش بوری میں بند کی اور خالی پلاٹ میں پھینک دی تھی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ