اتوار، 22 نومبر، 2026 · 13 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سندھ: 5 اضلاع کی 7 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پولنگ جاری

تازہ ترین
سندھ: 5 اضلاع کی 7 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پولنگ جاری

سندھ کے 5 اضلاع کی 7 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پولنگ کو عمل جاری ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق حیدرآباد، مٹیاری، میر پور خاص، نوشہرو فیروز اور لاڑکانہ میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔

سندھ کے حساس پولنگ اسٹیشنز کی مانیٹرنگ کیلئے سینٹر قائم

ترجمان الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ پولنگ اپنے مقررہ وقت صبح 8 بجے شروع ہوئی تھی۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ