ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · 12 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سینیٹ کمیٹی نے ایف آئی اے افسر کی رہائش گاہ پر کمسن لڑکی کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کی رپورٹ طلب کرلی

تازہ ترین
سینیٹ کمیٹی نے ایف آئی اے افسر کی رہائش گاہ پر کمسن لڑکی کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کی رپورٹ طلب کرلی

فائل فوٹو۔

ایف آئی اے افسر کی سرکاری رہائش گاہ پر 13 سال کی لڑکی فاطمہ اصغر پر مبینہ تشدد سے ہلاکت کے معاملہ پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی جی اسلام آباد سے بچی کے قتل اور پولیس کارروائی کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

رپورٹ میں پوسٹ مارٹم، میڈیکو لیگل فائنڈنگز اور تشدد کے نشانات کی تفصیلات شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ ایف آئی اے افسر سمیت نامزد ملزمان کے کردار اور بیرون ملک موجودگی سے متعلق حقائق بھی طلب کیے گئے ہیں۔

کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر قتل کیس: پولیس افسر کی بیوی، ملزم قاری کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ

نوٹس کے مطابق دہری شہریت کے حامل مبینہ ملزم کی تفتیش اور ٹرائل کے لیے دستیابی یقینی بنانے کے اقدامات کی تفصیل مانگ لی گئی۔

نوٹس میں بچی کی بطور گھریلو ملازمہ ملازمت، مدرسے میں تعلیم اور پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں رہائش کی وضاحت بھی طلب کی گئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ