ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · 12 جمادی الثانی، 1448 ہجری

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

تازہ ترین
190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی۔

چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل 2 رکنی بینچ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلیں 18 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

گزشتہ سماعت پر بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے تیاری کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت طلب کی تھی تاہم عدالت نے ایک کیس کی تیاری کے لیے صرف ایک ہفتے کا وقت دیا تھا۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے اپیلوں کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کی بھی استدعا کر رکھی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ