امریکا و امارات کا سوڈان میں جنگ بندی و سویلین حکومت کی بحالی پر اتفاق

شیخ عبداللّٰہ بن زاید اور مارکو روبیو---فائل فوٹوز
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں سوڈان میں جاری جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مارکو روبیو نے سوڈان میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور پائیدار امن کے قیام پر زور دیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے سوڈان میں سویلین حکومت کی بحالی کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر گفتگو
واضح رہے کہ سوڈان کی موجودہ فوجی حکومت نے مئی 2025ء میں متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم امارات نے سوڈان کے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ