ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · 12 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاکستان کے ورچوئل ایسٹ الائنس نے عالمی قیادت کو وسعت دیدی

تازہ ترین
پاکستان کے ورچوئل ایسٹ الائنس نے عالمی قیادت کو وسعت دیدی

جنوبی کوریا کے ڈی سینٹ والیٹ کے ایگزیکٹیو وان کیو کم—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کے ورچوئل ایسٹ الائنس (ویپ) نے عالمی قیادت کو وسعت دے دی۔

جاری کیے گئے بیان میں چئیرپرسن ورچوئل ایسٹس الائنس آف پاکستان ہنزہ آصف نے بتایا ہے کہ جنوبی کوریا کے ڈی سینٹ والیٹ کے ایگزیکٹیو وان کیو کم ایڈوائزری بورڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ وان کیو کم کو ورچوئل ایسٹس الائنس کا ایڈوائزری بورڈ ممبر مقرر کر دیا گیا ہے۔

تاریخ کی سب سے بڑی کرپٹو چوری، بائنانس سے 17 کھرب 64 ارب ہیک

ہنزہ آصف نے بتایا ہے کہ اس تقرری کا مقصد اسٹارٹ اپس کو عالمی ویب تھری کمپنیوں سے جوڑنا ہے، جس سے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان بلاک چین تعاون کو نئی تقویت ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی سینٹ والیٹ 100 سے زائد بلاک چین نیٹ ورکس پر 10 ہزار سے زائد ڈیجیٹل اثاثوں کو سپورٹ کرتا ہے۔

ہنزہ آصف نے بتایا ہے کہ دنیا کی معروف ویب تھری کمپنیوں کو پاکستان لائیں گے، پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو اپنانے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے مگر ریگولیٹری چیلنجز برقرار ہیں۔

چئیرپرسن ورچوئل ایسٹس الائنس آف پاکستان نے بتایا ہے کہ ورچوئل ایسٹس الائنس آف پاکستان کا عزم تعلیم، تعاون اور ذمے دارانہ جدت کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ