ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · 12 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاکستان کی اقوامِ متحدہ کے ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس میں نمایاں بہتری

تازہ ترین
پاکستان کی اقوامِ متحدہ کے ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس میں نمایاں بہتری

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس میں نمایاں بہتر پوزیشن حاصل کر لی۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے بتایا ہے کہ پاکستان کے اسکور میں 23 فیصد بہتری آئی ہے جس سے پاکستان نے عالمی درجہ بندی میں 17 درجے ترقی حاصل کر لی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ آن لائن حکومتی خدمات کے شعبے میں 20 فیصد بہتری رہی ہے، جس کا اسکور 0.84220 رہا۔

اقوامِ متحدہ کی 80ویں سالگرہ، پاکستان کا کثیرالجہتی تعاون کا عزم

شزا فاطمہ نے بتایا ہے کہ پاکستان ٹیلی کام انفرااسٹرکچر دوسرے نمبر پر رہا، سب سے نمایاں شرح اسی شعبے میں ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی وزیرِ آئی ٹی نے بتایا کہ اقوامِ متحدہ نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025ء کو اصلاحات کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ