مرکزی مسلم لیگ کے لوگ سرعام مہریں لگاتے پکڑے گئے: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ کے لوگ سرعام مہریں لگاتے پکڑے گئے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے این اے 77 کے ضمنی الیکشن کی ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ مرکزی مسلم لیگ کے پولنگ ایجنٹ نظر آرہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے الزام عائد کیا کہ قاضی ابراہیم گجر کے لوگ الیکشن کمیشن کے عملے کے سامنے مہریں لگاتے رہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ