اتوار، 8 نومبر، 2026 · 29 جمادی الاول، 1448 ہجری

لاہور: شوہر نے بہن کے ساتھ ملکر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور چھت سے نیچے پھینک دیا

تازہ ترین
لاہور: شوہر نے بہن کے ساتھ ملکر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور چھت سے نیچے پھینک دیا

فائل فوٹو

پنجاب کے شہر لاہور میں شوہر نے بہن کے ساتھ ملکر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھت سے دھکا دے دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھت سے گرنے سے خاتون کی ریڑھ کی ہڈی اور بائیں پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی، ملزم عامر کو گرفتار کرکے اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم عامر اکثر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتا رہتا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ