کراچی: عوامی مقامات پر اسلحے کی نمائش کیخلاف کارروائی، 3 سیکیورٹی گارڈ گرفتار

کراچی میں عوامی مقامات پر اسلحے کی نمائش کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مختلف سیکیورٹی کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے 3 سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد باقر، مزمل مینگل اور محمد حسین شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 رائفلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ملیر کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ معاملہ مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ