اتوار، 8 نومبر، 2026 · 29 جمادی الاول، 1448 ہجری

غزہ: بے گھر فلسطینی مسلسل چوتھے برس بھی موسمِ سرما کی سختیاں خیموں میں جھیلنے پر مجبور

تازہ ترین
غزہ: بے گھر فلسطینی مسلسل چوتھے برس بھی موسمِ سرما کی سختیاں خیموں میں جھیلنے پر مجبور

اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے باعث غزہ کے بے گھر فلسطینی مسلسل چوتھے برس بھی موسم سرما کی سختیاں خیموں میں جھیلنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی خاندانوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ہیں، 70 ہزار سے زائد پناہ گزین خیمے پانی میں ڈوب گئے۔

غزہ میں بے گھر 15 لاکھ فلسطینیوں کو مشکلات کا سامنا، سردی سے31 افراد شہید

بارش کا پانی خیموں میں بھر گیا، کیچڑ اور پانی جمع ہونے سے بے سر و سامان فلسطینی بےبسی کی تصویر بن گئے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی رکنِ پارلیمان عدنان حسین اور دیگر ارکانِ پارلیمان نے فلسطینیوں کی امداد پر اسرائیلی پابندیاں ختم کرانے کے لیے برطانوی حکومت سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ