اتوار، 8 نومبر، 2026 · 29 جمادی الاول، 1448 ہجری

پاکستان میں سیکیورٹی بہترین ہے، سری لنکا اور یہاں کا کھانا تقریباً ایک جیسا ہے: کوشل مینڈس

تازہ ترین
پاکستان میں سیکیورٹی بہترین ہے، سری لنکا اور یہاں کا کھانا تقریباً ایک جیسا ہے: کوشل مینڈس

کوشل مینڈس— تصویر اسکرین گریب

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان کوشل مینڈس نے کہا ہے کہ پاکستان میں 1 ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا کرکٹ کھیلتے ہوئے یہاں سیکیورٹی بہترین ہے، سری لنکا اور پاکستان کا کھانا تقریباً ایک جیسا ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوشل مینڈس نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ وائٹ بال فارمیٹس سے مختلف ہے، ٹیسٹ کرکٹ ہر کھلاڑی کھیلنا چاہتا ہے۔

کوشل مینڈس نے کہا کہ سری لنکا کی بولنگ اور بیٹنگ میں توازن ہے، ہمارے بولرز کے پاس فرسٹ کلاس کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے۔

کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا، مجھے معلوم ہے فینز میری پرفارمنس کا انتظار کر رہے ہیں، بابر اعظم

علاوہ ازیں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑی فرسٹ کلاس کھیل کر آرہے ہیں اور فارم میں ہیں، میری سوچ ہمیشہ مثبت رہتی ہے، بطور سینئر ہمیشہ بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرتا ہوں۔

بابر اعظم نے کہا کہ کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا، بہتری کی گنجائش ہمیشہ ہوتی ہے، میں اپنی غلطیوں کے بارے میں سوچتا ہوں، جتنا کھیلوں گا اتنا بہتری کی طرف جاؤں گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ