ٹرمپ کی یوایف سی سربراہ ڈینا وائٹ کو پریس سیکریٹری بننے کی پیشکش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سربراہ یو ایف سی ڈینا وائٹ — فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایف سی کے سربراہ ڈینا وائٹ کو وائٹ ہاوس کے پریس سیکریٹری کے عہدے کی پیشکش کردی۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینا وائٹ ایسے پریس سیکریٹری ہوں گے جن کا کوئی ثانی نہیں ہوسکتا، ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو بائیں بازو کے پاگلوں سے ہمارا دفاع کرسکیں۔
وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکریٹری پانچ ہی روز بعد فارغ
صدرٹرمپ نے کہا کہ میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ساتھ چند معاونین بھی لائیں، جن میں اسلام ماخاچیف، خبیب نورماگو میدوف، جسٹن گیٹجی ڈینیئل کورمیئر، امانڈا نونیز اور کیلا ہیرس شامل ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈاینا، براہِ کرم یہ عہدہ قبول کر لیں۔
واضح رہے کہ اکتوبر میں کیٹی زکریا کے مستعفی ہونے کے بعد سے پریس سیکریٹری کا عہدہ خالی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ