چھوٹے، درمیانے برآمد کنندگان کیلئے 300 ارب مختص

وزارت خزانہ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے برآمد کنندگان کےلیے 300 ارب روپے مختص کردیے۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے برآمد کنندگان کےلیے بڑا قدم اٹھایا ہے اور 300 ار ب روپے مختص کیے ہیں۔
چھوٹے، درمیانے کاروبار ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزارت خزانہ کے مطابق ایکسپورٹ فنانس اسکیم کے تحت رقم صرف اہل ایس ایم ایز برآمد کنندگان کے لیے مخصوص ہے، مالی سال27- 2026ء کے بجٹ میں ٹیکسوں میں کمی سے کاروباری بوجھ میں کمی ہوگی۔
وزارت خزانہ کے مطابق ایس ایم ایز میں سستی فنانسنگ، بہتر سرمایہ، عالمی مسابقت میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پاک ایگزم بینک کی متعلقہ بینکوں کو فیصلے پر عمل درآمد اور مؤثر استعمال کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ