پاکستان سوڈان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سوڈان کے وفاقی وزیر داخلہ بابیکر سامرا مصطفیٰ علی نے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دفتر خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان سوڈان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سوڈان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
اس موقع پر سوڈانی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سوڈان پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانا چاہتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور سوڈان کے درمیان برادرانہ تعلقات مضبوط ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ