ایران پر حملے کا فیصلہ اسرائیل کا نہیں امریکا کا تھا: اقوامِ متحدہ میں اسرائیلی سفیر

ڈینی ڈینون— فائل فوٹو
اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینون نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملے کا فیصلہ اسرائیل کا نہیں بلکہ امریکا کا تھا۔
اسرائیلی سفیر نے اسرائیلی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ امریکا کا تھا، یہ ہمارا فیصلہ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکا کی اس کوشش کی حمایت کی، ہمارا خیال ہے کہ یہ بالکل درست فیصلہ تھا۔
یہ بھی پڑھیے
گاڈی آئزنکوٹ کو وزیرِ اعظم بننے کیلئے اکثریت حاصل، نیتن یاہو کیلئے خطرہ بڑھ گیا
ایران کے معاملے پر نیتن یاہو ’ہر چیز میں غلط‘ تھے: جے ڈی وینس
ڈینی ڈینون نے نائب امریکی سفیر کے اس بیان کو بھی مسترد کر دیا ہے کہ ریپبلکنز کو وسط مدتی انتخابات میں بھاری شکست ایران جنگ کی وجہ سے ہوئی ہے۔
انہوں نے امریکی نائب صدر کے حوالے سے کہا ہے کہ ہر چیز کے لیے ہمیشہ اسرائیل کو موردِ الزام ٹھہرانا بہت آسان ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ