ٹرمپ نے پہلے سرخ کیپ کی تصویر شیئر کی، پھر اسے میز پر سجا دیا

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
امریکی انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے خلاف ویٹو کے استعمال کا عندیہ دے دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے سرخ کیپ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور پھر اسے اوول آفس میں اپنی میز پر نمایاں طور پر سجا دیا۔
امریکی صدر نے گزشتہ روز اوول آفس میں کابینہ روم کو National Monument قرار دینے کی دستاویز پر دستخط کیے۔
یہ بھی پڑھیے
مڈٹرم الیکشن میں شکست کے بعد ٹرمپ کے سامنے 3 راستے
اس موقع پر ٹرمپ کی میز پر ویٹو کے عنوان سے سجا سرخ کیپ ان کی میز کی زینت بنا رہا۔
امریکی صدر نے وسط مدتی انتخابی نتائج کے بعد اعلان کیا تھا کہ ڈیموکریٹس جو بھی احمقانہ اقدام کریں گے اسے میں ویٹو کر دوں گا۔
امریکی آئین کے مطابق صدر کسی بھی بل کو ویٹو کر سکتے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ