جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

اسلام آباد ایئر پورٹ پر بندر نے عملے کی دوڑیں لگوادیں

تازہ ترین
اسلام آباد ایئر پورٹ پر بندر نے عملے کی دوڑیں لگوادیں

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل میں بندر داخل ہوا اور کچھ دیر بعد گھوم پھر کر واپس چلا گیا۔

ذرائع کے مطابق بندر ایئر پورٹ کی چھت اور ٹرمینل لاؤنج کی سیلنگ پر گھومتا رہا۔

یہ بھی پڑھیے

شرارتی بندر سے اسلام آباد کے شہری پریشان

بندر کی موجودگی پر وائلڈ لائف کے عملے کو طلب کیا گیا، جو اس کو پکڑنے کوشش کرتا رہا۔

بندر کبھی یہاں کبھی وہاں گھومتا رہا اور بعد میں واپس جنگل کی طرف چلا گیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ