جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

آصف زرداری صدر اور یوسف رضا گیلانی فارم 47 سے چیئرمین سینیٹ بنے: اسد عمر

تازہ ترین
آصف زرداری صدر اور یوسف رضا گیلانی فارم 47 سے چیئرمین سینیٹ بنے: اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر—فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آصف زرداری صدر اور یوسف رضا گیلانی فارم 47 سے چیئرمین سینیٹ بنے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ عجیب و غریب صورتِ حال ہے کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کو فارم 47 کی حکومت کہتی ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ کہ جس طریقے سے یہ فیصلے کر رہے ہیں اس طرح پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیے

دہشتگردی ایسا مسئلہ ہے جس پر کمپرومائز نہیں ہو سکتا: اسد عمر

انہوں نے مزید کہا ہے کہ چوہدری سالک کہیں نہ کہیں، سب کو پتہ ہے کہ یہاں عجیب و غریب صورتحال ہے۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ شاہ محمود قریشی کو علاج معالجے کی سہولت دے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ