ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلوں پر فریقین کو نوٹس جاری

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ---فائل فوٹو
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیریئر ہٹانے کی کوشش کے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
عدالت نے دونوں ملزمان کی سزا معطلی کی درخواستوں پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ، ایمان مزاری، ہادی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس ایاز شوکت نے اپیلوں پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 29 اکتوبر کو ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ