پشاور: فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا جاں بحق

دائیں تصویر جائے وقوع کی جبکہ بائیں تصویر میں مقتول اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا فہد خان—جیو نیوز گریب
پشاور کے علاقے حیات آباد میں نادرا آفس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
قومی اسمبلی کے رکن نور عالم خان نے کہا ہے کہ میرا بھتیجا فہد خان نادرا ہیڈکوارٹر کے سامنے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان نے میرے گھر پر حملہ کروایا، نور عالم خان
پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 8 خول برآمد ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق شخص نادرا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ