خیبر پختون خوا پولیس کا وزیرِ اعظم کو مخصوص اضلاع کے فنڈز کیلئے ڈرافٹ ارسال

خیبر پختون خوا پولیس کی جانب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو صوبے کے مخصوص اضلاع کے لیے فنڈز سے متعلق ڈرافٹ بھیج دیا گیا ہے۔
کے پی پولیس کی دستاویزات میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 12 مخصوص اضلاع کے لیے 25 ارب روپے اضافی فراہم کیے جائیں۔
خیبر پختون خوا پولیس کی دستاویزات کے مطابق اسلحہ و گولہ بارود کے لیے 2 ارب 40 کروڑ 60 لاکھ روپے درکار ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹ، آرمرنگ اور اے پی سیز کے لیے 3 ارب 66 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیے
خیبر پختونخوا، پولیس کیلئے سیکیورٹی رسک الاؤنس منظور
دستاویزات میں 140 سنگل کیبن 4 بائی 4 گاڑیوں کے لیے 1 ارب 33 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔
پولیس کے کاؤنٹر ٹیرر ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے لیے 10 ارب 30 کروڑ روپے، جبکہ سی ٹی ڈی ریجنل آفس و ضلعی سیٹ اپس کے لیے 5 ارب 33 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق سی ٹی ڈی کی 82 سرویلنس گاڑیوں کے لیے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے درکار ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ رقم موجودہ بجٹ الاٹمنٹ سے ہٹ کر مانگی گئی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ