جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

سعودی عرب نے حوثی ملیشیا کے مطالبات سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کر دی

تازہ ترین
سعودی عرب نے حوثی ملیشیا کے مطالبات سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کر دی

سعودی وزارتِ خارجہ نے حوثی ملیشیا کے مطالبات سے متعلق امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ مسترد کر دی۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے انڈر سیکریٹری برائے پبلک ڈپلومیسی سفیر رائد القرملی نے کہا ہے کہ رپورٹ میں کیے گئے دعوے بے بنیاد اور مصنفین یا ان کے مبینہ ذرائع کی اختراع ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی افواج نے مشرقی خطے کے اوپر ڈرون کو تباہ کردیا

ان کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے یمنی حکومت کے خلاف بغاوت کر کے عوام کو قحط سالی سے دوچار کیا۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے انڈر سیکریٹری کے مطابق حوثیوں نے یمن کو ایسے تنازعات اور ایجنڈوں میں دھکیلا جو ملک اور عوام کے مفاد میں نہیں۔

رائد القرملی کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں اور شہری و اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا، امن کی تمام کوششوں کو مسترد کیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ