جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

بھارت: خودکشی کی کوشش مہنگی پڑ گئی، دریا میں چھلانگ لگانے والی خاتون پر مگرمچھ کا حملہ

تازہ ترین
بھارت: خودکشی کی کوشش مہنگی پڑ گئی، دریا میں چھلانگ لگانے والی خاتون پر مگرمچھ کا حملہ

بھارتی ریاست کرناٹک میں دریائے کمارادھارا میں خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کر دیا تاہم پولیس اور مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بچا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بدھ کی رات دریا کمارادھارا کے پل کے قریب پیش آیا جہاں ذاتی مسائل سے پریشان خاتون نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔

دریا میں موجود مگرمچھ نے خاتون کو کاٹ لیا جس سے اسے معمولی زخم آئے، خاتون کی چیخ و پکار سن کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت: 3 دن پرانے سامبر پر شوہر سے جھگڑا، دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کر لی

پولیس اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے خاتون کو دریا سے باحفاظت باہر نکال لیا اور ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے خاتون کے اہلِ خانہ سے رابطہ کر کے مشاورت اور کونسلنگ کے بعد خاتون کو اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور نہ ہی اہلِ خانہ کی درخواست پر خاتون کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ