جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

بھکر: ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، 2 خواتین و 2 بچے جاں بحق

تازہ ترین
بھکر: ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، 2 خواتین و 2 بچے جاں بحق

پنجاب کے ضلع بھکر میں ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، حادثے میں 2 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ بھکر میں ہیڈ بالی کے قریب پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیے

کوٹ رادھا کشن: ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، اسکول جاتے 2 بچے جاں بحق

حکام کے مطابق حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو دریاخان منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی میں سوار افراد مزدوری کے لیے ٹانک سے سرگودھا جا رہے تھے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ