جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

پی ٹی آئی سے اس وقت مذاکرات نہیں ہو رہے، گورنر راج اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا: رانا ثناء اللّٰہ

تازہ ترین
پی ٹی آئی سے اس وقت مذاکرات نہیں ہو رہے، گورنر راج اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا: رانا ثناء اللّٰہ

رانا ثناء اللّٰہ— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بیک ڈور رابطے ہوتے رہتے ہیں لیکن باضابطہ طور پر کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ گورنر راج اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا، بھارت اور افغانستان کی مدد سے دہشت گردی کا ناسور اس وقت وہاں پھیل رہا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ دہشت گردی کو روکنا اہمیت کا حامل ہے، سب کو آن بورڈ لیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔

یہ بھی پڑھیے

رانا ثناء اللّٰہ کبھی کبھی بہت سلجھی ہوئی بات کرتے ہیں: شوکت یوسفزئی

انہوں نے کہا کہ لڑائی کوئی نہیں بڑھانا چاہتا، لڑائی ہے بھی نہیں، اختلافِ رائے ہے، مولانا فضل الرحمٰن کو اگر گورنر راج پر اختلاف ہے تو وہ اختلافِ رائے رکھ سکتے ہیں، اختلافِ رائے جمہوری رویوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہمیں جے یو آئی ف کی رائے سے اختلاف کا حق ہے اور انہیں بھی یہ حق حاصل ہے، جب آپ کے پاس ثبوت نہ ہوں تو ایسے الزامات نہیں لگانے چاہئیں، چوہدری سالک نے خود کہا کہ ان کے پاس ثبوت نہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ