پاکستان و تاجکستان کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’دوستی 3‘ اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی کی مشق ’دوستی 3‘ اسپیشل آپریشنز اسکول چیراٹ میں اختتام پذیر ہو گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ فوجی مشق کا آغاز 26 اکتوبر کو ہوا تھا، جس میں دونوں ممالک کی افواج نے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں اپنے تجربات کا تبادلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
پاک مصر مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق ’تھنڈر-II‘ کا چیراٹ میں انعقاد
مشق کے دوران عملی مشقوں اور طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانے پر توجہ دی گئی، جبکہ جنگی مہارتوں اور باہمی سیکھنے کے عمل کو بھی فروغ دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق ’دوستی 3‘ پاکستان اور تاجکستان کے دیرینہ عسکری تعاون کی عکاس ہے۔
مشق کے دوران دونوں ممالک نے دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ