جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

اسلام آباد ہائیکورٹ: آئندہ ہفتے کیلئے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری

تازہ ترین
اسلام آباد ہائیکورٹ: آئندہ ہفتے کیلئے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے آئندہ ہفتے کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا ہے۔

عدالتِ عالیہ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے 9 سنگل بینچ اور 4 ڈویژن بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد ہائیکورٹ: آئندہ ہفتے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری

جسٹس انعام امین منہاس صرف 10 نومبر کو کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے، جبکہ جسٹس محمد اعظم خان آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت نہیں کریں گے۔

پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس شاہ رخ ارجمند پر مشتمل ہو گا۔

دوسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل ہیں۔

تیسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس عمیر مجید ملک کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ چوتھا ڈویژن بینچ جسٹس محمد آصف اور جسٹس ایاز شوکت پر مشتمل ہو گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ