آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پہلے نمبر پر

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پہلے نمبر پر ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا فضائی معیار خطرناک حد تک مضرِ صحت ہے۔
یہ بھی پڑھیے
دہلی آلودہ ترین شہر، لاہور دوسرے نمبر پر
شہر میں فضائی آلودگی 352 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ویب سائٹ کے مطابق کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں آج فضائی آلودگی 170 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ