جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

ایبٹ آباد: بس ڈمپر سے ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق

تازہ ترین
ایبٹ آباد: بس ڈمپر سے ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد میں ہزارہ موٹر وے پر حویلیاں کے قریب مسافر بس ڈمپر سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ اترائی میں ڈمپر سے ٹکرا گئی۔

یہ بھی پڑھیے

گجرات: گھر میں گیس لیکیج سے آتشزدگی، 3 افراد جھلس کر جاں بحق

حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال اور زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ