کراچی: پاور ہاؤس چورنگی کے قریب اسکول وین و گاڑی میں تصادم، 3 بچے زخمی

کراچی کے علاقے پاور ہاؤس چورنگی کے قریب اسکول وین اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 3 بچے زخمی ہو گئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
تصادم کے نتیجے میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ