جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

خواتین بیٹوں کے مقابلے میں بیٹیوں کو ترجیح دینے لگیں: گیلپ سروے

تازہ ترین
خواتین بیٹوں کے مقابلے میں بیٹیوں کو ترجیح دینے لگیں: گیلپ سروے

اولاد کی جنس سے متعلق روایتی ترجیحات میں تبدیلی سامنے آنے لگی، ایک نئی عالمی تحقیق کے مطابق اب زیادہ خواتین بیٹوں کے مقابلے میں بیٹیوں کی خواہش رکھتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق صنفی کردار، مردانہ رویوں اور لڑکوں کی پرورش سے جڑے چیلنجز سے متعلق بڑھتی ہوئی بحث والدین کی ترجیحات پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔

گَیلپ انٹرنیشنل کے 2025ء کے سروے میں 44 ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 45 ہزار افراد کی رائے شامل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

سیلفی سے کینسر کے مریض کی بقا کا اندازہ لگانے والی نئی ٹیکنالوجی تیار کر لی گئی

سروے کے مطابق 19 فیصد خواتین نے بیٹی جبکہ 12 فیصد نے بیٹے کی خواہش کا اظہار کیا، تاہم تقریباً دو تہائی افراد نے کہا ہے کہ ہماری بچے کی جنس سے متعلق کوئی خاص ترجیح نہیں۔

تحقیق کے نتائج ماضی کے رجحانات سے مختلف ہیں، 2011ء سے قبل ہونے والی تحقیقات میں عموماً بیٹوں کو ترجیح دینے کا رجحان زیادہ پایا گیا تھا، تاہم 2018ء میں کارنیل یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں اس روایتی رجحان میں نمایاں کمی کی نشاندہی کی گئی تھی۔

طبی ماہرین نے بھی والدین کی ترجیحات میں ممکنہ تبدیلی محسوس کی ہے۔

نیویارک کے سی سی آر ایم فرٹیلٹی ڈپارٹمنٹ سے وابستہ ڈاکٹر برائن لیون کے مطابق میں نے ذاتی مشاہدے میں دیکھا ہے کہ اب زیادہ مریض مصنوعی طریقۂ تولید (آئی وی ایف) کے ذریعے بیٹی کے خواہش مند ہیں۔

مصنفہ ہائیڈی مرکوف نے اس رجحان کی وجہ سماجی رابطوں اور ذرائع ابلاغ پر زہریلے مردانہ رویوں سے متعلق بیانیے کو قرار دیا ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ بیانیہ سائنسی اور حیاتیاتی حقائق پر مبنی نہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ