جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

تازہ ترین
اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، اس دوران علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خطے کی حالیہ صورتحال پر دونوں وزرائے خارجہ نے خیالات کا تبادلہ کیا۔

اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ متنازع امور کے حل کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کو تعمیری انداز میں سفارتی عمل سے جڑے رہنا چاہیے۔ خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مسلسل سفارتی کوششیں ضروری ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ