جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

سالک حسین اور مریم نواز کے درمیان کوئی حقیقی لڑائی نہیں: رانا ثناء اللّٰہ

تازہ ترین
سالک حسین اور مریم نواز کے درمیان کوئی حقیقی لڑائی نہیں: رانا ثناء اللّٰہ

رانا ثنا اللّٰہ - فوٹو:فائل

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر سالک حسین اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان کوئی حقیقی لڑائی نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں میزبان حامد میر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے پاس پنجاب میں کرپشن کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ چوہدری سالک حسین اور وزیراعلیٰ مریم نواز میں اختلافات کوئی چھوٹا معاملہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: فضل الرحمان نے ہم سے گورنرشپ یا کسی چیز کا تقاضا نہیں کیا، رانا ثناء اللّٰہ

ان کا کہنا تھا کہ ایک وفاقی وزیر نے پنجاب کی وزیراعلیٰ پر الزام لگایا ہے، یہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے ہاؤس آف کارڈ میں سے پہلا پتہ گرا ہے اور جلد ہی سارا ہاؤس آف کارڈ گر سکتا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ لگتا ہے کہ حکومت اور اتحادیوں میں درڑایں بڑھ گئی ہیں، کچھ نہ کچھ ہونے والا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ