جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

این او سی معاملات طے، ابوظبی ٹی10 لیگ میں قومی کرکٹرز کی شرکت کی راہ ہموار

تازہ ترین
این او سی معاملات طے، ابوظبی ٹی10 لیگ میں قومی کرکٹرز کی شرکت کی راہ ہموار

کولاج فوٹو: فائل

ابوظبی ٹی10 لیگ میں قومی کرکٹرز کی شرکت کی راہ ہموار ہو گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور لیگ منتظمین کے درمیان عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) کے معاملے پر معاملات طے پا گئے۔

ذرائع کے مطابق لیگ منتظمین این او سی کے بدلے پی سی بی کو 2 لاکھ ڈالر تک معاوضہ اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔

ابوظبی ٹی ٹین لیگ کی فرنچائزز اور قومی کھلاڑیوں نے پی سی بی سے این او سی جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائزز اور کھلاڑیوں کی درخواست پر معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی گئی اور پی سی بی کے ہمدردانہ غور کے بعد فریقین کے درمیان معاملات طے پا گئے۔

ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت پی سی بی کو 2 لاکھ ڈالر تک معاوضہ اور سہولتیں ملیں گی۔

معاملات طے پانے کے بعد قومی کرکٹرز کی ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں شرکت کے لیے این او سی ملنے کے امکانات یقینی ہو گئے ہیں۔ فخر زمان، نسیم شاہ، فہیم اشرف سمیت لگ بھگ 15 کرکٹرز کے ابوظبی ٹی ٹین لیگ میں معاہدے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ