جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

سندھ میں اسلحے کی نمائش پر پابندی میں ایک ماہ کی توسیع

تازہ ترین
سندھ میں اسلحے کی نمائش پر پابندی میں ایک ماہ کی توسیع

علامتی فوٹو

سندھ میں اسلحے کی نمائش پر پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی۔

گاڑیوں میں اسلحے کی نقل و حرکت اور کھلے مقامات پر اسلحہ لہرانے یا نمائش پر پابندی برقرار رہے گی۔

احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ایس ایچ اوز کو دفعہ 144 کے تحت کارروائی کا اختیار ہوگا۔ ایک ماہ کی توسیع کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ