بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

’’ہمارے پاس وقت ختم ہوچکا‘‘ خاتون کو۔پائلٹ کی ایئر ٹریفک کنٹرولر کو مے ڈے کال وائرل

تازہ ترین
’’ہمارے پاس وقت ختم ہوچکا‘‘ خاتون کو۔پائلٹ کی ایئر ٹریفک کنٹرولر کو مے ڈے کال وائرل

تصویر سوشل میڈیا۔

یکم نومبر 2026 کو فلوریڈا میں گر کر تباہ ہونے والے لیرجیٹ 60 طیارے کی 20 سالہ کو۔پائلٹ نتھالیا فیلگیراس کی ایئر ٹریفک کنٹرول کے ساتھ ہونے والی آخری گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

افسوسناک حادثے کے آخری لمحات میں جب طیارہ انتہائی تیزی سے نیچے گر رہا تھا، نتھالیا نے شدید خوف اور دباؤ کے باوجود آخری سیکنڈ تک کنٹرولرز کو طیارے کی صورتحال سے باخبر رکھا۔

شریک پائلٹ نتھالیا نے ہنگامی صورتحال میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز سے گفتگو کا آغاز کیا اور کہا ہمارے پاس ہلکی اور صاف برف جم رہی ہے جو کہ فی الحال قابو میں ہے اور درمیانے درجے کی ہلچل ہے۔

فلوریڈا: گرنے سے قبل طیارہ فضا میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا، تحقیقات

اس کے بعد انہوں نے موسم کی شدت سے بچنے کے لیے بلندی پر جانے کی اجازت مانگی، لیکن 30 سیکنڈ میں طیارہ اچانک بے قابو ہوکر نیچے گرنے لگا۔ جس پر نتھالیا نے چیختے ہوئے کہا "مے ڈے، مے ڈے! ہم 10,000 فٹ فی منٹ کی رفتار سے نیچے جا رہے ہیں!"

نتھالیا نے کہا کہ ہنگامی صورتحال کا اعلان کریں۔ 722 براوو ڈیلٹا، ہم انتہائی تیز رفتاری کی حالت میں ہیں اور 20,000 فٹ فی منٹ کی رفتار سے نیچے گر رہے ہیں!

ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کہا کہ مجھے بتائیں آپ کو کس چیز کی ضرورت ہے؟ نتھالیا نے کہا ہم 22,000 فٹ کی رفتار سے گر رہے ہیں اور طیارہ 60 ڈگری تک مڑ چکا ہے۔ ہم زمین سے ٹکرانے والے ہیں!

اس کے ساتھ ہی نتھالیا نے آخری الفاظ کہے باہر دیکھو! باہر دیکھو! ..۔ ہمارے پاس وقت ختم ہو چکا ہے۔ اس کے فوراً بعد ایک چیخ سنائی دی اور رابطہ ہمیشہ کے لیے منقطع ہو گیا۔

میکسیکو میں چھوٹا طیارہ سڑک پر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

یہ نجی طیارہ آسٹن، ٹیکساس سے بہاماس جا رہا تھا کہ فلوریڈا کے اوپر ایک شدید طوفان اور برفباری کی زد میں آگیا۔ بلیک باکس اور ریکارڈنگز کے مطابق طیارے کا پچھلا حصہ ٹوٹنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے جہاز عمودی رخ میں زمین کی طرف گرا۔

اس حادثے میں نتھالیا اور کپتان سمیت جہاز پر سوار تمام 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہوابازی کے ماہرین نے موت کو سامنے دیکھ کر بھی فرض شناسی نبھانے اور کنٹرولرز کو ڈیٹا دینے پر نتھالیا کی بہادری کو سراہا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ