منگل، 24 نومبر، 2026 · 15 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پنجاب میں سانس انفیکشن سے متاثرہ بچوں کو اینٹی بائیوٹک دینے کا انکشاف

تازہ ترین
پنجاب میں سانس انفیکشن سے متاثرہ بچوں کو اینٹی بائیوٹک دینے کا انکشاف

علامتی تصویر

پنجاب میں سانس کے انفیکشن سے متاثرہ زیادہ تر بچوں کو وائرل علامات کے باوجود اینٹی بائیوٹک دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

گیلپ پاکستان کے مطابق پنجاب ہیلتھ اینڈ پاپولیشن سروے میں 5 سال تک کی عمر کے ساڑھے 6 فیصد بچوں میں سانس کے انفیکشن کی علامات پائی گئیں ۔

گیلپ کے مطابق ان میں زیادہ تر یعنی 66 فیصد بچے تیز بخار، 48 فیصد کھانسی، 40 فیصد گلے کی سوزش اور 38 فیصد بچے ناک بہنے جیسی علامات کا سامنا کررہے تھے۔

گیلپ کے مطابق نمونیا کی علامات جیسے سانسوں کے تیز چلنے سے 26 فیصد جبکہ پسلیوں کے اندر کی طرف دھنسنے سے تقریباً 7 فیصد بچے متاثر نظر آئے ۔

گیلپ کے مطابق اس کے باوجود 43 سے 88 فیصد بچوں کو مختلف اینٹی بائیوٹک سیرپ، ادویات اور انجکشن تجویز کیے گئے، 2 فیصد بچوں کو خون پتلا کرنے کی دوا ایسپرین بھی دی گئی جو کم عمر اور شیر خوار بچوں کے لیے تجویز نہیں کی جاتی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ