سرگودھا میں 7 سالہ بچی اغوا، پولیس کو اسلام آباد میں فون کال

فوٹو: فائل
سرگودھا میں 7 سالہ بچی کو اغوا کرلیا گیا، واقعے کی اطلاع اسلام آباد پولیس کو کال کرکے دے دی گئی۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ سنبل کی حدود سیکٹر جی 14 سے بچی کے مبینہ اغواء کی کال موصول ہوئی ہے۔ 7 سال کی بچی تھانہ سنبل کی حدود سے نہیں سرگودھا سے اغوا ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق کالر نے ٹالہ چوک سے جی 14 ڈبل روڈ پر بچی کے اغوا کی اطلاع دی تھی۔ کالر نے بتایا تھا ملزمان نے راستہ پوچھنے کے بہانے بچی کے والد کو روکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کالر نے بتایا گاڑی میں سوار 3 افراد بچی کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر فرار ہو گئے، تاہم تفتیش پر معلوم ہوا واقعہ سرگودھا میں پیش آیا ہے۔ بچی کے والد نے بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔
والد نے اپنے بیان میں موقف اپنایا کہ اسلام آباد میں واقعہ پیش نہیں آیا، بچی کے ساتھ سرگودھا گیا تھا وہاں اغوا کیا گیا۔ جھوٹی کال کرنے پر شرمندہ ہوں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ