بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

کراچی کی خستہ حال سڑکیں، پیپلز بس پر اثر انداز، روٹ آر تھری اب ناصر جمپ تک نہیں جائے گی

تازہ ترین
کراچی کی خستہ حال سڑکیں، پیپلز بس پر اثر انداز، روٹ آر تھری اب ناصر جمپ تک نہیں جائے گی

فائل فوٹو۔

کراچی کی سڑکوں کی خستہ حالی اب پیپلز بس سروس کے روٹس پر اثر انداز ہونے لگے ہیں اور پاور ہاؤس چورنگی سے ناصر جمپ تک چلنے والی پیپلز بس آر 3 کے روٹ کو 3 کلومیٹر تک کم کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پیپلز بس سروس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آر 3 بس ناصر جمپ جانے کے بجائے اب شان چورنگی پر ہی رکے گی۔

انتظامیہ کے مطابق روٹ کے فاصلے میں تبدیلی سڑک کی خراب صورتحال کی وجہ سے کی گئی۔ سڑکوں کی خراب صورتحال کی وجہ سے بسوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ بسیں خراب سڑکوں پر چلنے کے لیے نہیں بنائی گئیں۔ انتظامیہ کے مطابق متعدد بار حکام سے سڑکوں کی بہتری کی اپیل کر چکے ہیں۔ سڑکوں کو بہتر نہ کیا گیا تو مزید روٹس محدود ہوسکتے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ