بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

وفاقی کابینہ نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی

تازہ ترین
وفاقی کابینہ نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے وزارتِ خزانہ کی سفارش پر نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکام نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹس کے ڈیزائن کیلئے مصوروں اور ڈیزائنرز سے تجاویز لیں۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ 10 روپے کے نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کروانے کی منظوری دی گئی ہے۔

جعلی نوٹوں کی روک تھام کیلئے سیکیورٹی فیچرز بڑھا کر جدید میٹریل استعمال کیا جائے گا۔

کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی اداروں کے 26 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ کابینہ نے کمیٹی برائے لیجسلیٹیو کیسز کے 22 جنوری اور 26 فروری کے فیصلوں کی توثیق کی۔

کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹیو کیسز کے 5، 18 اور 27 اگست کے فیصلوں کی توثیق کی۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹیو کیسز کے 11 اور 22 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ