بائیں بازو كو امریکا پر قبضہ کرنے نہیں دوں گا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انتہا پسند بائیں بازو كو امریکا پر قبضہ کرنے نہیں دوں گا، انتخابات کے نتائج گمان سے زیادہ اچھے ثابت ہوں گے۔
ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مشی گن کے عبدل السید جیسے امیدواروں کو اسرائیل کے بہانے انتظامیہ کے کارناموں کو فراموش کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔
واضح رہے کہ امریکا کے وسط مدتی انتخابات سے ایک روز پہلے تک ٹرمپ کی عوامی مقبولیت 32 فیصد پر برقرار ہے۔
رائٹرز اور ایپسوس کے سروے کے مطابق ٹرمپ کی عوامی مقبولیت ریکارڈ کم ترین سطح کے قریب ہے، سروے کے مطابق 46 فیصد رجسٹرڈ ووٹروں نے کہا کہ وہ کانگریس کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کو منتخب کریں گے، جبکہ 38 فیصد نے ریپبلکنز کا انتخاب کیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ