ووٹ کا حق خلا سے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، ناسا سے پیغام

امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں تین امریکی خلا بازوں نے خلا سے ووٹ کاسٹ کیا۔
لیوک، انیل اور جیسکا نے ناسا کے خلائی اسٹیشن سے الیکٹرونک بیلٹ بھر کے ہیوسٹن میں جانسن اسپیس سینٹر کو بھیجا۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ آپ ووٹ کا حق خلا سے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر مقابلہ ہورہا ہے، 36 ریاستوں میں گورنرز کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ