منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

بھارت: خاتون کی پراسرار موت پر سسرالیوں پر قتل کا الزام، شوہر گرفتار

تازہ ترین
بھارت: خاتون کی پراسرار موت پر سسرالیوں پر قتل کا الزام، شوہر گرفتار

بھارتی شہر پونا میں 34 سالہ خاتون پائل زامبرے پاٹل کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد ہونے کے معاملے میں پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا جبکہ مقتولہ کے اہلِ خانہ نے سسرالیوں پر قتل اور جہیز کے لیے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2 روز قبل پائل کا اپنی ساس سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد وہ گھر سے چلی گئی تھی، پیر کی صبح تلاش کے دوران اس کی لاش قریبی فلیٹ میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی ملی، جائے وقوع سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ میری بہن کے شوہر اور سسرالیوں نے پہلے اسے ہراساں کیا اور پھر قتل کر کے لاش پھندے سے لٹکا دی۔

بھارت: جہیز کی لالچ کے سبب ایک اور بہو کی پُراسرار موت کا انکشاف

خاتون کے اہلِ خانہ کا دعویٰ ہے کہ بیٹی کی شادی کے بعد سے ہر سال دیوالی پر سسرالیوں کی جانب سے 10 تولے سونے کا مطالبہ کیا جاتا تھا۔

پولیس میں درج کروائی گئی شکایت کے مطابق 2022ء میں دورانِ حمل پائل پر بیٹے کی پیدائش کے لیے دباؤ ڈالا گیا جبکہ 30 مارچ 2023ء کو بیٹی کی پیدائش کے بعد بھی خاتون کو ذہنی اذیت دی گئی، مقتولہ کی 1 بیٹی ہے۔

پولیس نے شوہر، ساس اور سسر کے خلاف خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ درج کر کے شوہر اکشے کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ