منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

کراچی: منظور کالونی میں نائٹ میچ کھیلنے والی ٹیم کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

تازہ ترین
کراچی: منظور کالونی میں نائٹ میچ کھیلنے والی ٹیم کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

کراچی کے علاقے منظور کالونی میں نائٹ میچ کھیلنے والی ٹیم کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

گزشتہ رات ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کر لی۔

مذکورہ ویڈیو کے مطابق 3 ڈاکوؤں نے پوری ٹیم سے موبائل فونز اور نقدی چھینی، جبکہ لڑکوں پر تشدد بھی کیا۔

کراچی، ڈیفنس میں اسلحے سے شہریوں کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل

ڈاکو واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ