منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

امریکا، یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات 10 اور 11 نومبر کو ہوں گے، امریکی عہدیدار

تازہ ترین
امریکا، یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات 10 اور 11 نومبر کو ہوں گے، امریکی عہدیدار

فائل فوٹو

امریکا، یوکرین اور روس کے درمیان سہ فریقی مذاکرات 10 اور 11 نومبر کو ابوظبی میں ہوں گے۔

اعلیٰ امریکی عہدیداروں کے مطابق سہ فریقی مذاکرات میں جنگ کے خاتمے، سیکیورٹی معاہدوں، کشیدگی میں کمی اور امدادی اقدامات پر بات چیت ہوگی۔

امریکی حکام اس ہفتے برسلز میں فرانس، جرمنی، برطانیہ، یورپی یونین اور نیٹو نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ