امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں چند گھنٹے رہ گئے، ڈیمو کریٹس کو ایوانِ نمائندگان میں برتری ملنے کا امکان

فائل فوٹو
امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں چند گھنٹے رہ گئے، سروے اور پول میں ڈیمو کریٹس کو ایوانِ نمائندگان میں برتری ملنے کا امکان ہے۔
سینیٹ کی سات اہم نشستوں پر سخت مقابلہ متوقع ہے، امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ممکنہ کامیابی پر ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کے بغیر حکمرانی کی حکمت عملی تیار کرلی۔
امریکی صدر نے کہا کہ اگر ڈیموکریٹس کانگریس جیت گئے تو وہ "Mr. Veto" بن جائیں گے ، بولے ابتدا میں ویٹو استعمال کروں گا، بعد میں ممکنہ طور پر ڈیموکریٹس سے معاہدے ہوں گے۔
ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح 32 فیصد پر مستحکم ہے، سروے
وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق کانگریس کی منظوری کے بغیر اقدامات کے قانونی جائزے اور تجاویز تیار کی جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امیگریشن، ٹیرف، ہاؤسنگ اور اخراجات پر ایگزیکٹو اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ