ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے جو ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ایک معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور یہ کہ ایسا معاہدہ ہوسکتا ہے۔
یہ بیان انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کیا تاہم انہوں نے فوری طور پر اس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
دوسری جانب ایک سروے کے مطابق وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح 32 فیصد پر مستحکم ہے، جو ریکارڈ کم ترین سطح کے قریب ہے۔
46 فیصد رجسٹرڈ ووٹروں نے کہا کہ وہ کانگریس کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کو منتخب کریں گے جبکہ 38 فیصد نے ریپبلکنز کا انتخاب کیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ