منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

رہبر معظّم نے مذاکرات کیلئے اختیارات دیے ہیں، ایرانی صدر

تازہ ترین
رہبر معظّم نے مذاکرات کیلئے اختیارات دیے ہیں، ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کے لیے رہبر معظّم نے جو اختیارات دیے ہیں ان کی روشنی میں مسئلہ بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صدر مسعود پزشکیان نے مختلف شہروں کے گورنروں اور میئر سے خطاب میں کہا کہ ایران جنگ کی امریکی دھمکیوں کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

انہوں نے امریکا پر ایران کے پڑوسی ملکوں سے اس کی تجارت میں خلل ڈالنے کی کوشش کا بھی الزام عائد کیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ دشمن کے عزائم عوام کے تعاون کے ساتھ ناکام بنائیں گے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ